اولیاء اللہ کے نقشِ قدم پر چل کر ہی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے: صوفی حاجی محمد رفیق کانجو
رحیم یار خان
ڈسڑکٹ بیوروچیف
(آصف محمود)
عظیم روحانی پیشوا، سخی لجپال حضرت پیر سید محبت علی شاہ بخاریؒ کا سالانہ عرس مبارک مکمل مذہبی عقیدت و احترام اور شاندار انداز میں منایا گیا۔ اس موقع پر عقیدت مندوں، زائرین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے دربارِ عالیہ پر حاضری دی اور گلہائے عقیدت پیش کیے۔
عرس مبارک کی تمام تقاریب خادم دربار زاہد حسین کانجو، راشد حسین کانجو اور صوفی حاجی محمد رفیق کانجو کی دیکھ بھال میں احسن طریقے سے سرانجام پائیں۔ دربار انتظامیہ کی جانب سے تمام عقیدت مندوں اور دور و نزدیک سے آئے ہوئے مہمانوں کے لیے لنگر کا وسیع اور باقاعدہ انتظام کیا گیا تھا، جہاں دن بھر زائرین کی تواضع کی جاتی رہی۔
محفلِ نعت و مناقب میں نامور ثناء خواں مصطفیٰ حافظ عمر حیات وارثی، قاری صفدر سعیدی، محمد اسلم درویش، محمد بلال مراد قادری اور محمد آصف سلطانی نے اپنی خوبصورت اور سوز ناک آواز میں بارگاہِ رسالت مآب ﷺ اور دربارِ اولیاء میں گلہائے عقیدت پیش کر کے حاضری کو ورطۂ حیرت اور وجد میں مبتلا کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوفی حاجی محمد رفیق کانجو نے کہا کہ “اولیاء اللہ اور صوفیائے کرام کی زندگی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ان کے نقشِ قدم پر چل کر ہی ہم اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے رسول حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی حقیقی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں۔ صوفیاء نے ہمیشہ محبت، امن، انسانیت اور رواداری کا درس دیا جس کی آج کے دور میں سب سے زیادہ ضرورت ہے۔”عرس مبارک کے اس روحانی اجتماع میں علاقائی و معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں رانا محمد اقبال (الفلاح ٹریولز)، فضل الرحمان (ایس ڈی او واپڈا)، حاجی اکبر ندیم (ایس ڈی او واپڈا)، میاں اکمل اعوان (دربار آف پیر ولی محمد سلطان)، اظہر کانجو، حاجی منیر احمد کانجو، محمد حیات کانجو، محمد اسحاق کانجو، دلشاد علی سولنگی، عبدالحمید کھوکھر، فرحان الدین، نزر حسین کانجو، ظفر اقبال کانجو، مظہر حسین کانجو، شیراز علی کانجو، فیصل کانجو اور مشیر احمد کانجو شامل تھے۔تقریب کے اختتام پر پیر مخدوم امجد ہاشمی حاکمی اور صوفی حاجی محمد رفیق کانجو نے ملک و قوم کی سلامتی، استحکام، ترقّی اور امتِ مسلمہ کی اتحاد و اتحادِ بین المسلمین کے لیے رقت انگیز دعائیں کروائیں۔
