مرکزی انجمن میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم رجسٹرڈ میلاد چوک رحیم یار خان کے زیر اہتمام67ویں سالانہ12 روزہ محافل میلاد کی تقریبات

Spread the love

رحیم یار خان
ڈویژنل بیوروچیف
(میاں طالب حسین)

مرکزی انجمن میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم رجسٹرڈ میلاد چوک رحیم یار خان کے زیر اہتمام67ویں سالانہ12 روزہ محافل میلاد کی تقریبات کے سلسلہ میں مرکزی اجلاس میلا چوک رحیم یار خان میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی انجمن میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے چیئرمین حاجی محمد نواز اختر نے کی اجلاس کے مہمان خصوصی مفتی اہل سنت حضرت علامہ مولانا استاد العلماء مفتی محمد عبدالغفور سعیدی نے خطاب فرمایا بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انھوں نے کہا کہ12 روزہ محافل میلاد ہمارے رحیم یار خان کی تاریخی محافل ہیں ان شاء اللہ اس میں بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ اس موقع پر علمائے اہل سنت کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں پیر میاں نوید الحسن حیات نقشبندی، صاحبزادہ محمد عمر اویسی، قاری محمد یار سعیدی، قاری محمد انور سعیدی،قاری امیر بخش سعیدی، قاری عمران چشتی، قاری فضل محمود سعیدی، قاری محمد عمران سعیدی،قاری محمد وسیم سعیدی، قاری محمد زین سعیدی، قاری محمد حامد سعید سعیدی، قاری برادران، قاری محمد جاوید سعیدی، قاری محمد عاشق حسین سعیدی، مولانا محسن سعیدی، مولانا مفتی سعید احمد قادری، سید نثار حسین شاہ سعیدی، بابا منیر احمد، مولانا احمد بخش قادری، ثنا خوان مصطفی صوفی محمد اشفاق سلطانی، راشد علی فریدی کے علاوہ ممبران مرکزی انجمن میلاد النبی ﷺ رجسٹرڈ میلاد چوک رحیم یارخان نے بھرپور شرکت کی۔ جس میں وائس چیئرمین عامر خان ترین خلیل، احمد موھل، محمد الیاس سعیدی،حافظ محمد اکرم سعیدی، سجاد سرور سعیدی، محبوب خالق بھٹی، خالد سلطان سعیدی، شاہد علی زرگر، محمد رمضان جنجوعہ سعیدی و دیگر کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔آخر میں سیکرٹری نشر و اشاعت محمد الیاس سعیدی نے12 روزہ محافل میلاد کا شیڈول بتاتے ہوئے کہا13اگست بروز جمعرات سے پروگرام کا آغاز ہوگا۔13 اگست بروز جمعرات کو پرچم کشائی شام پانچ بجے ہوگی۔14 اگست بروز جمعۃ المبارک محفل نعت سے باقاعدہ محافل کا آغاز ہو جائے گا۔ محفل نعت میں ثنا خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اظہر فریدی برادران پاکپتن سے اور مولانا ابو البیان حاجی محمد اظہر عطاری سیالکوٹ سے تشریف لائیں گے۔ 15 اگست بروز ہفتہ مولانا مفتی عبدالحمید چشتی خانیوال،16 اگست بروز اتوار جگر گوشہ غزالی زماں سید ارشد سعید کاظمی ملتان شریف،17 اگست بروز پیر حضرت مولانا مفتی ثمر عباس عطاری،18 اگست بروز منگل مولانا حامد سرفراز فیصل آباد، 19 اگست بروز بدھ صاحبزادہ سید احمد سعید کاظمی ملتان اور حضرت مولانا پیر سوہنا ماہی سرکار گجرانوالہ،30 اگست بروز جمعرات حضرت علامہ مولانا پیر ثانی شاہ جی سرکار گجرانوالہ،21 اگست بروز جمعہ حضرت علامہ مولانا پیر سید احمد رضا شاہ،22 اگست بروز ہفتہ پروفیسر احمد رضا اعظمی آف لیہ،23 اگست بروز اتوار صاحبزادہ سید جاوید سعید کاظمی ملتان،24 اگست بروز پیر صاحبزادہ سید طاہر سعید کاظمی ملتان، 25 اگست بروز منگل صبح میلاد چوک سے مرکزی جلوس صبح ساڑھے آٹھ بجے اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا میلاد چوک میں پہنچے گا۔ اختتامی تقریب بھی میلاد چوک میں ہوگی۔ جلوس کی قیادت جانشین امام اہل سنت امیر جماعت اہل سنت سید مظہر سعید کاظمی فرمائیں گے۔ ان کے ساتھ ان کے صاحبزادہ سید احسن سعید کاظمی خطاب فرمائیں گے، جلوس کا اختتام دوپہر ڈیڑھ بجے میلاد چوک میں ہوگا۔13 ربیع الاول کی رات بعد نماز عشاء ٹاؤن ہال میں محفل سماع ہوگی۔ محفل سما میں قوال حضرات فیصل آباد سے رضا سلیم، احسن سلیم حیدری قوال وہمنوا تشریف لائیں گے۔ مہمان خصوصی حضرت علامہ مولانا خواجہ غلام نصیر الدین چراغ گھڑی اختیار خان والوں کی صدارت ہوگی اور اختتامی دعا ہوگی۔12 روزہ محافل اختتام پذیر ہوں گے۔ اعلان سماعت ہوا آخر میں درود و سلام پڑھا گیا اور ملک پاکستان خاص طور پر رحیم یار خان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں