آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین کی احمد پور شرقیہ آمد، کھلی کچہری

Spread the love

احمد پور شرقیہ
ڈویژنل بیوروچیف: میاں طالب حسین

آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین کی احمد پور شرقیہ آمد، کھلی کچہری، تھانوں کا دورہ اور سکیورٹی اجلاس کی صدارت
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) بہاولپور غازی محمد صلاح الدین نے ایس ڈی پی او آفس احمد پور شرقیہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل اور شکایات بغور سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر شفاف، بروقت اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موصول ہونے والی ہر درخواست کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جاتی ہے، اس پر ہونے والی پیش رفت کا مسلسل جائزہ لیا جاتا ہے اور درخواست گزار سے فیڈ بیک بھی حاصل کیا جاتا ہے تاکہ عوامی مسائل بروقت حل کیے جا سکیں۔
بعد ازاں آر پی او غازی محمد صلاح الدین نے ایس ڈی پی او آفس احمد پور شرقیہ میں دفتری امور اور ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔
انہوں نے موجودہ سیلابی صورتحال اور حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کی اور متعلقہ افسران کو فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔
بعد ازاں آر پی او نے تھانہ سٹی اور تھانہ صدر احمد پور شرقیہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فرنٹ ڈیسک، حوالات، مال خانہ اور سرکاری ریکارڈ کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، عوامی شکایات پر فوری رسپانس دیں اور قانون و میرٹ کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں