میاں طالب حسین
(ڈویژنل بیوروچیف)
ڈی پی او عرفان علی سموں کے حکم پر پولیس ممکنہ سیلابی علاقوں میں عوام کی مدد اور سکیورٹی کے موجود نگرانی جاری۔ ڈی پی او عرفان علی سموں نے دریا سے ملحقہ تھانہ جات کے سرکل پولیس افسران و ایس ایچ اوز کو حکم دے رکھا ہے کہ وہ اپنے ایسے دریائی علاقہ جو کہ سابقہ ادوار میں سیلاب کی زد میں رہے ہوں یا اس مرتبہ ممکنہ طور پر سیلاب سے متاثر ہو سکتے ہوں میں اپنی موجودگی بڑھائیں اور سیلابی صورت حال کا جائزہ لیتے رہیں اور سیلابی علاقوں سے انسانی آبادی کے بر وقت انخلا میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی جان ومال کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں جس پر پولیس افسران نے ایسے علاقوں میں مناسب نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی موجودگی یقینی بناتے ہوئے نگرانی اور نزدیکی آبادیوں کو اس متعلق آگاہی فراہم کی ہے تاکہ ہمہ قسم کی صورت حال میں کسی بھی قسم کے نقصان سے اہل علاقہ کو محفوظ رکھا جا سکے۔
