ٹریفک پولیس ان ایکشن مقررہ وقت کی خلاف ورزی پر متعدد ہیوی وہیکلز کو بھاری جرمانے مقدمات درج

Spread the love

رحیم یارخان
ڈویژنل بیوروچیف
(میاں طالب حسین)
ٹریفک پولیس ان ایکشن مقررہ وقت کی خلاف ورزی پر متعدد ہیوی وہیکلز کو بھاری جرمانے مقدمات درج ۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد کی خصوصی نگرانی میں شہر میں ممنوعہ اوقات کے دوران داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس دوران ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں اور ہیوی وہیکلز کو بھاری جرمانے کیے گئے، جبکہ سنگین نوعیت کی خلاف ورزیوں پر ایف آئی آرز کا اندراج بھی کیا گیا۔یہ کارروائیاں شہریوں کی جان و مال اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عمل میں لائی جا رہی ہیں، ٹریفکپولیس شاہرات پر ٹریفک کی معمول کے مطابق روانی برقرار رکھنے اور عوام الناس کو محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوششیں جاریرکھے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں