
وزیرآباد (نامہ نگار) گیپکو سب ڈویژن نمبر 2 وزیرآباد میں ہائیڈرو سنٹرل لیبر یونین کے سالانہ انتخابات خوش اسلوبی سے مکمل ہو گئے۔ انتخابی نتائج کے مطابق رانا خرم شہزاد 23 ووٹ حاصل کرکے چیئرمین جبکہ محمد بلال 28 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔دیگر نتائج کے مطابق رانا عثمان 29 ووٹ حاصل کرکے وائس چیئرمین اور امجد علی 24 ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔ کامیاب امیدواروں کو ساتھی ملازمین نے مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر نو منتخب چیئرمین رانا خرم شہزاد اور جنرل سیکرٹری محمد بلال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین ملازمین کی بلاامتیاز خدمت اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن نمبر 2 کے تمام ملازمین ہمارے لیے قابل احترام ہیں اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریجنل چیئرمین ولی الرحمن کی قیادت میں ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جاتا رہے گا۔
