عوامی مسائل کے فوری حل اور شکایات کے ازالے کے لیے تحصیلدار افس میں کھلی کچہری آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار) صوبائی محتسب پنجاب محترمہ عائشہ حامد کی ہدایت پر ضلعی محتسب ڈاکٹر محمد افضل ذکی نے عوامی مسائل کے فوری حل اور شکایات کے ازالے کے لیے تحصیلدار افس میں کھلی کچہری آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ 35 سے 40 کے قریب سائلین نے مختلف اداروں کے خلاف درخواستیں دی ۔ ضلعی محتسب کی جانب سے اس موقع پر شہریوں کو یقین دلایا گیا کہ سرکاری اداروں میں بدانتظامی، تاخیر، ناانصافی اور انتظامی بے ضابطگیوں کے خلاف ان کی آواز سنی جائے گی اور شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر محمد ارشاد ہیڈ آفس لاہور، راشد مسعودقریشی موبائل وین محتسب اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر محمد افضل نے بتایا کہ عوام کی سہولت کے لیے ضلع اور تحصیل کی سطح پر باقاعدگی سے کھلی کچہریاں منعقد کی جائیں گی تاکہ شہری اپنی شکایات براہِ راست متعلقہ حکام کے سامنے پیش کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ “مسائل کا حل عوام کی دہلیز پر” کے وژن کے تحت محتسب پنجاب کا ادارہ عوام کو فوری، شفاف اور مفت انصاف کی فراہمی کے لیے سرگرم عمل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری کو کسی سرکاری محکمے سے متعلق شکایت درپیش ہو تو وہ ہیلپ لائن 1050 پر اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے، جہاں شکایت موصول ہونے کے بعد اس کے ازالے کے لیے فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ 60 سے 90 یوم کے اندر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے تاکہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم ہو سکے۔موسم خراب ہونے کے باوجود سینکڑوں سائلین نے اپنے مسائل بارے آگاہ کیا۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے جائز مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں سے بھرپور استفادہ کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں بلاجھجھک محتسب پنجاب سے رجوع کریں تاکہ سرکاری اداروں میں شفافیت، جوابدہی اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں