سکندر ملک
وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایت پر ۔
صوبائی محتسب ضلع وزیراباد ۔ڈاکٹر محمد افضل زکی کی جانب سے لاہور کی ٹیم کے ہمراہ وزیراباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جس میں نوجوان خواتین بزرگوں نے صوبائی مختسب ضلع وزیر اباد ڈاکٹر محمد افضل زکی کے سامنے پیش ہو کر اپنے اپنے مسائل سے اگاہ کیا ۔سائلین کے مسائل سنیں گے درخواستیں وصول کی گئی ۔اور مکمل طور پر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی ۔اس موقع پر یو جی نیوز یو کے بیوروچیف ضلع وزیراباد سکندر ملک کو پہلا خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ۔صوبائی مختسب ضلع وزیراباد ڈاکٹر محمد افضل زکی کا کہنا تھا ۔کہ میری وزیر اباد شہر اور گردو نواح کے علاقہ سے گزارش ہے کہ وہ مسائل لے کر ہمارے دفتر میں ائیں اور انشاءاللہ تعالی ہم پوری طرح ان کے مسائل سنیں گے اور ان کے مسائل حل بھی کریں گے ہمارے دفتر کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ۔سکندر ملک کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا ۔کے تمام حکومتی محکمے جو اس وقت پنجاب میں ہیں وہ ہمارے انڈر میں ہے ہم کسی وقت بھی کسی محکمے کو یہاں بلا سکتے ہیں اور ان لوگوں کے دفتر جا کر بھی کوئی بھی معاملات حل کروا سکتے ہیں وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کا وژن ہے کہ سائلین کو ان کے دروازے پر جا کر انصاف ملنا چاہیے اس لیے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
