انشاءاﷲ جو بھی ہم سے ہو سکا ہم غریبوں کی مدد انشاءﷲ کرتے رہیں گے

Spread the love

کاروان خدمت ویلفئیر سوسائٹی پاکستان رجسٹر
ملک بشیر احمد بیورو چیف اردو گلوبل سبی بلوچستان
آج صبح سبزی لینے گیا تھا۔
وہاں ایک غریب موچی بھائی آیا… جو بوٹ پالش اور پرانی چپل کی سلائی کا کام کرتا ہے۔

اس نے مجھے سلام کیا اور خاموش کھڑا رہا۔ کچھ مانگ نہیں سکا۔

سبزی والے نے کہا “ملک صاحب یہ آپ سے کچھ مانگنا چاہتا ہے لیکن مانگ نہیں سکتا”

میں نے پوچھا: بولو کیا چاہیے؟
وہ پھر بھی خاموش رہا۔

تب سبزی والے نے کہا “ملک صاحب اسے پانی والے کولر کی سخت ضرورت ہے، اسے کولر لے کر دیں”

بس پھر دیر نہیں کی۔ اسی وقت اس بھائی کے لیے نیا کولر لا کر دیا۔

وہ بہت دعائیں دے رہا تھا اور اس کی آنکھوں میں خوشی تھی۔

یہ سب آپ ڈونرز کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کا چندہ قبول فرمائے اور اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین

“جو شخص کسی مسلمان کی دنیا کی تکلیف دور کرے، اللہ قیامت کے دن اس کی تکلیف دور فرمائے گا”

مخیر حضرات سے استدعا ھے اس نیکی کے کام میں اللّه کی رضا کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہو جایئں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں