
مانچسٹر عارف چودھری
راجہ فہیم کیانی کی اقبال ھاؤس ( مانچسٹر ) آمد ۔الخدمت وھاڑی کے سرپرستِ اعلٰی ڈاکٹر اقبال اعجاز چوھدری سے ملاقات کی اور اُن کی عیادت کی۔ اس موقع پر وھاڑی میں زیرِتعمیر الخدمت ھسپتال کی پراگریس اورمسقبل کی ضروریات کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی ۔ اس میٹنگ میں نصر اقبال چوھدری ، حافظ محمد عبداللہ ، عبیداللہ سیف ، پِیر سید سجاد حسین شاہ ( آف باھووال سیّداں گُجرات ، اردُو ٹائمز یوکے کے ایڈیٹر انچیف چوھدری طاھر ، میری پہچان پاکستان کے ایڈیٹر سید کاشف سجاد اور حافظ نذر اقبال نے شرکت کی ۔ محمد عبیداللہ سیف نے میٹنگ کو بتایا کہ الخدمت ھسپتال وھاڑی کی بیسمنٹ تعمیر ھو چُکی ھے اور فرسٹ فلور و سیکنڈ فلور کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ھے ۔ ھسپتال میں مشینری اور دیگر آلات کی فراھمی کے لئے الخدمت آغوش یُو کے بھر پُور تعاون کرے گی ۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ فنڈ ریزنگ کے حوالے سے ستمبر کے پہلے ھفتے میں تین پروگرام رکھے جائیں گے۔ برمنگھم میں بزنس کمیونیٹی کے نمایاں افراد اور پوٹیشنل ڈونرز کے ساتھ ڈنر پر ملاقات کی جائے گی ۔میٹنگ میں تجویز کیا گا کہ ستمبر کے پہلے ھفتہ میں مانچسٹر اور سکاٹ لینڈ کےشہر ڈنڈی میں فنڈ ریزنگ ڈنرز منعقد کئیے جائیں گے
میٹنگ کے اختتام پر محمد عبیداللہ سیف کی طرف سے میٹنگ کے شرکاء کے اعزاز میں مقامی ریسٹورینٹ میں پُرتکلف عشائیے کا اھتمام کیا
