
جلالپورجٹاں (تحصیل رپورٹر مرزا طارق محمود سے) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی انتخابی مہم اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار چوہدری اکبر ابراہیم کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔
انتخابی مہم کے سلسلے میں چوہدری حسین الٰہی نے حلقے میں منعقدہ ایک بڑے انتخابی اجتماع میں شرکت کی۔ یہ اجتماع الکوثر گروپ آف کمپنیز کے سی ای او کاشف حسین بٹ کی جانب سے منعقد کیا گیا، جس میں کارکنوں، پارٹی رہنماؤں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ عوام پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار چوہدری اکبر ابراہیم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ انتخابی مہم کو مزید تیز کریں اور گھر گھر جا کر پارٹی کا پیغام پہنچائیں تاکہ چوہدری اکبر ابراہیم بھاری اکثریت سے کامیاب ہو سکیں۔اجتماع کے اختتام پر شرکاء نے چوہدری اکبر ابراہیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
