جہلم پریس کلب کی تاریخ میں نیا باب: صائمہ سحر پہلی خاتون جنرل سیکرٹری منتخب

Spread the love


​صائمہ سحر ضلع جہلم کی واحد خاتون ورکنگ جرنلسٹ ہیں؛ صدر پنجاب نیشنل موومنٹ ضلع جہلم بلال رضا کا مبارکباد کا پیغام
​جہلم (نمائندہ خصوصی):
پنجاب نیشنل موومنٹ ضلع جہلم کے صدر اور سینئر صحافی بلال رضا نے جہلم کی معروف اور واحد خاتون ورکنگ جرنلسٹ صائمہ سحر کو جہلم پریس کلب کی پہلی خاتون جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
​بلال رضا کا کہنا تھا کہ صائمہ سحر کا اس اہم اور ذمہ دارانہ عہدے پر منتخب ہونا نہ صرف جہلم پریس کلب کی تاریخ کا ایک تاریخی موڑ ہے بلکہ ضلع بھر کی خواتین کے لیے بھی ایک مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صائمہ سحر نے ہمیشہ جرات مندانہ اور غیر جانبدارانہ صحافت کے ذریعے صحافتی میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے اور ضلع جہلم میں واحد فعال خاتون صحافی کے طور پر ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
​”صائمہ سحر کا جنرل سیکرٹری بننا صحافتی برادری کی جانب سے ان کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے۔ امید ہے کہ وہ صحافیوں کے فلاح و بہبود اور صحافت کی ترقی کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کرتی رہیں گی۔” — بلال رضا (صدر پنجاب نیشنل موومنٹ، ضلع جہلم)
​بلال رضا نے صائمہ سحر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ صحافتی برادری کے اس جرات مندانہ قدم کو سراہتے ہیں اور پریس کلب کی نئی قیادت کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں