تھانہ جمالدین والی میں جرائم پیشہ کی توبہ آءندہ شریف شہری کے طور پر زندگی گزارنے کا عہد کر لیا

Spread the love

رحیم یارخان
(آصف محمود)
تھانہ جمالدین والی میں جرائم پیشہ کی توبہ آءندہ شریف شہری کے طور پر زندگی گزارنے کا عہد کر لیا ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اڈا فتووال تحصیل صادق آباد کے رہاءشی سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم پرویز ولد دھنی بخش ماچھی نے ایس ایچ تھانہ جمالدین والی نثار احمد سنگھیڑا کے روبرو پیش ہوکر اپنے سابقہ کریمینل ریکارڈ پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوءے آءندہ کے لیے جراءم کی دنیا سے توبہ کر لی ہے اور آءندہ شریفانہ زندگی اپنانے کا عہد کیا ، قبل ازیں پرویز ماچھی نے معززین علاقہ کے روبرو قرآن پر بھی حلف دیا جس پر معززین نے ایس ایچ او جمالدین والی کو گارنٹی دی کہ پرویز ماچھی آءندہ شریف شہری بن کر رہے گا جس پر ایس ایچ او نثار احمد سنگھیڑا نے توبہ کرنے پر پرویز ماچھی کو اس پر قاءم رہنے کی ہدایت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں