ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ پولیس اور ایم جی ایس گرامر سکول کے درمیان ایم او یو خوش آئیند ہے

Spread the love

رحیم یارخان
(آصف محمود)
ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ پولیس اور ایم جی ایس گرامر سکول کے درمیان ایم او یو خوش آئیند ہے ، شہداء پولیس کے بچوں کو سو فیصد جبکہ حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو پچاس فیصد رعایت ملے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم جی ایس گرامر سکول کےڈاءریکٹر و پرنسل محمد سبزل شاہین کے ساتھ ایم او یو ساءن کرتے ہوءے کیا ، انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیءر اور فلاح بہبود کے ہم ممکن کوشاں رہتے ہیں جس میں پراءیویٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے میڈیکل سنٹر اور تعلیمی اداروں کا خاص تعاون حاصل ہے جس میں ایم جی ایس گرامر سکول ایک اچھا اضافہ ہے کیونکہ سبزل شاہیں تعلیمی میدان میں اچھا تجربہ رکھتے ہیں جس کا فاءدہ ہر اس طالب علم کو ہو گا جو ان کے انسیٹےوشن میں تعلیم حاصل کرے گا ، اس موقع پر پروفیسر سبزل شاہین نے شہداء پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوءے ان کے بچوں کے لیے سو فیصد جبکہ حاضر سروس پولیس ملازمین کے بچوں کے لیے پچاس فیصد رعایت کا اعلان کیا اور کہا کہ اس کے علاوہ جو ممکن ہوا سہولیات دی جاءیں گے جس کا ڈی پی او عرفان علی سموں نے خیر مقدم کرتے ہوءے ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ویلفیءر آفیسر و آر آءی انسپکٹر عبیداللہ بھی موجود تھے جنکی اس ایم او یو میں خصوصی کاوش شامل تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں