ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریڑھی بازار، نیو جنرل بس اسٹینڈ، سٹی سنٹر بیوٹیفکیشن منصوبے اور شہر کے مختلف پارکس کا تفصیلی دورہ

Spread the love

رحیم یار خان
(میاں طالب حسین)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ملک فاروق احمد نے شہری سہولیات، صفائی ستھرائی، خوبصورتی اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ریڑھی بازار، نیو جنرل بس اسٹینڈ، سٹی سنٹر بیوٹیفکیشن منصوبے اور شہر کے مختلف پارکس کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے ریڑھی بازار میں صفائی، تجاوزات، ٹریفک کی روانی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ بازار میں صفائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے، تجاوزات کے خاتمے کے لیے مستقل اقدامات کیے جائیں۔بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے نیو جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا جہاں صفائی، نکاسی آب، ویٹنگ ایریا، مسافروں کی سہولیات اور مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ بس اسٹینڈ پر صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے، مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور تمام انتظامات کو مزید منظم بنایا جائے۔انہوں نے سٹی سنٹر بیوٹیفکیشن منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی اور خوبصورتی کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر منصوبے کی رفتار، معیار اور تکمیل کے مختلف مراحل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام کام مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو اور شہریوں کو بہتر اور خوشگوار ماحول میسر آئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے شہر کے مختلف پارکس کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سبزہ زار، پودوں کی دیکھ بھال، صفائی، روشنی کے انتظامات، کھیلوں کے آلات اور شہریوں کو دستیاب تفریحی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارکس میں شجرکاری مہم کو مزید فروغ دیا جائے، خراب آلات کی فوری مرمت کی جائے، صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور پارکس کو شہریوں کے لیے محفوظ، صاف ستھرا اور پرکشش بنایا جائے۔
ملک فاروق احمد نے کہا کہ شہریوں کو معیاری بلدیاتی سہولیات کی فراہمی، شہر کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانا ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات کی مستقل نگرانی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور صفائی کے بہترین انتظامات کے ذریعے شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام جاری منصوبوں اور شہری سہولیات کی مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں