ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیر اباد الیکشن کے سلسلے میں پروفیشنل لائرز گروپ کی جانب سے برائے امیدوار صدر زمان خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ چیمہ کا اعلان کر دیا گیا

Spread the love


سکندر ملک ۔
الیکشن 2027 ۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیر اباد الیکشن کے سلسلے میں پروفیشنل لائرز گروپ کی جانب سے برائے امیدوار صدر زمان خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ چیمہ کا اعلان کر دیا گیا ۔اس موقع پر امیدوار برائے صدر زمان خان چیمہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کوہار پہنائے گئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں مٹھائی تقسیم کی گئی پروگرام کا اغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے شروع ہوا ۔اس موقع پر پروفیشنل لائرز گروپ کے صدر اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرابادکے سابقہ صدر رانا خلیل احمد خان نے چوہدری شہباز احمد چیمہ کے چیمبر میں اعلان کیا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا انشاء اللہ تعالی فتح ہمارے پروفیشنل لائرز گروپ کی ہوگی اور پہلے بھی ہم نے تین بار شکست دی ہے اور اب بھی ہمارے امیدوار کامیاب ہوں گے ۔اس موقع پر ارشاد احمد چیمہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے ۔اپنے گروپ کے امیدواروں کو مبارکباد دی اور ان کا کہنا تھا ہمارے گروپ نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کے صدر کے لیے چوہدری زمان خان چیمہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور جنرل سیکرٹری کے لیے ارباب مختار چیمہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو نامزد کر دیا گیا ہے اور ہم مکمل طور پر ان کی حمایت کریں گے ۔اور پورا گروپ جو ہے ان کا الیکشن لڑے گا ۔اور ہم ان کو کامیاب کروائیں گے ۔اخر میں سابقہ صدر چوہدری شہباز احمد چیمہ نے پروگرام میں انے والے تمام معزز وکلا کا شکریہ ادا کیا ۔پروگرام کے موقع پر چوہدری ارشاد احمد چیمہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ۔سابقہ صدر چوہدری شہباز احمد چیمہ ایڈووکیٹ ۔سابقہ صدر امتیاز احمد خان ایڈووکیٹ اور دیگر معزز وکلا بھی یہاں پر موجود تھے ۔اخر میں ملک کی سلامتی خوشحالی ترقی اور امیدواروں کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں