جہلم ( بلال رضا ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد کی صدرات میں ایک اجلاس ہوا جس میں ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 3261 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 1657 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو 1122 جہلم نے ماہ جولائی میں 3248ایمرجنسی کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 349 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز 2344 تھیں ، آگ لگنے کا واقعات 25ہوئے،کرائم 37،چھت گرنے کے واقعات 05، ڈوبنے کے واقعات 10اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 478 رہی۔
علاوہ ازیں موجودہ بارشوں کی صورتحال اور فلش فلڈ کے خطرے کے پیش نظر جہلم میں 11 مقامات پر نالہ گہان،نالہ بنہاں، جلال پور شریف، کھیوڑہ اور کندوال میں ریسکیو پوسٹیں قائم کر دی گئیں ہیں تا کہ کیس بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔
ریسکیو 1122 جہلم نے ماہ جولائی میں بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایوریج رسپانس ٹائم 7.9منٹ میں لوگوں کو ریسکیو کیا۔
کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ریسکیو 1122کی جانب سے ماہ جولائی میں تمام ہائی رائز بلڈنگز کا فائر سیفٹی سروے کیا گیا اور فرض مشقوں کاا نعقاد بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف اداروں میں فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کی ٹریننگ کا انعقاد بھی کیا گیا، جب کہ یونین کونس کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی تشکیل بھی کی جا رہی ہے اور سکاؤٹس کے لئے CADRE ٹریننگ کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 175مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے پورے ماہ میں ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیا اورکہا کہ ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیم ہر وقت آفات سے نبرد آزما ہونے کے لیئے تیار رہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہترین طریقے سے لوگوں کو سروسز فرہم کر رہے ہیں۔
