سینئر سیاستدان و رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کر گئے۔ اناللہ و انا الیہ راجعون

Spread the love

بہاول پور/رحیم یارخان
میاں طالب حسین
( ڈویژنل بیوروچیف )
سینئر سیاستدان و رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کر گئے۔ اناللہ و انا الیہ راجعون۔ان کی نماز جنازہ ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، سابق گورنر میاں بلیغ الرحمن، سابق سینٹر سعود مجید، قائم مقام گورنر ملک احمد خان، ممبران قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ، بلال اکبر خان، ریاض حسین پیرزادہ،صوبائی وزرا میاں کاظم علی پیرزادہ، بلال اکبر خان، قائم مقام سپیکر شبیر فرحت،سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ سلطان طارق باجوہ،ممبران صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رانا محمد طارق، خالد محمود ججہ، لال محمد جوئیہ،غلام رضا ربیرہ، رانا آفتاب اقبال، رانا شہباز، عامر حبیب، ملک ارشد، آر پی او بہاول پور غازی صلاح الدین،سمیت اراکین پارلیمنٹ، معروف سیاسی و سماجی شخصیات،سیاسی جماعتوں کے قائدین، انتظامی افسران، وکلاء، ڈاکٹرز،اساتذہ کرام،سمیت ہر طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ملک محمد اقبال چنڑ کا شمار بہاولپور کی بااثر اور باوقار سیاسی شخصیات میں ہوتا تھا۔ انہوں نے طویل عرصہ عوامی خدمت اور پارلیمانی سیاست میں فعال کردار ادا کیا۔ وہ متعدد بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، مختلف ادوار میں صوبائی وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں اور بعد ازاں رکن قومی اسمبلی منتخب ہو کر بہاولپور کے عوام کی نمائندگی کرتے رہے۔ ان کی سیاسی بصیرت، عوامی روابط اور حلقے کی ترقی کے لیے خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ انہیں کچھ روز قبل برین ہیمبرج ہوا تھا، جس کے بعد وہ زیر علاج رہے تاہم آج ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ کے صاحبزادے ملک ظہیر اقبال چنڑ اس وقت پنجاب اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر ہیں۔ والد کے انتقال پر سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے ان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی/ قل خوانی بروز جمعرات ان کی رہائش گاہ پر ہو گی اجتماعی دعا 9 بجے صبح کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں