این کے برینڈز کے چیف ایگزیکٹو زین نسیم کنٹھ کی انتھک محنت اور بھرپور انتخابی سرگرمیوں نے رنگ دکھا دیا

Spread the love


جلالپورجٹاں (مرزا طارق محمود سے)
این کے برینڈز کے چیف ایگزیکٹو زین نسیم کنٹھ کی انتھک محنت اور بھرپور انتخابی سرگرمیوں نے رنگ دکھا دیا۔ اپنے علاقے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری ذیشان یونس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے انہوں نے چوہدری علی وڑائچ کی قیادت میں بھائی چارے، اتحاد اور مشترکہ جدوجہد کی بہترین مثال قائم کی۔
اس موقع پر چوہدری علی وڑائچ کی قیادت میں زین نسیم کنٹھ، ملک الیاس، احسن اعجاز بابا، آصف ڈار اور دیگر ساتھیوں نے دن رات محنت کرتے ہوئے انتخابی مہم کو کامیاب بنایا، جس کے نتیجے میں شیر کے انتخابی نشان نے کامیابی حاصل کی۔مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے زین نسیم کنٹھ، چوہدری علی وڑائچ اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس کامیابی کو اجتماعی محنت، باہمی اعتماد اور عوامی حمایت کا ثمر قرار دیا۔ کارکنوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ آئندہ بھی پارٹی کی مضبوطی اور عوامی خدمت کے لیے اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں