پاکستان مسلم لیگ ن و سابق ایم پی اے سے آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلے میں گفتگو

Spread the love

جعفر آباد، رحیم یار خان:
آصف محمود
چوہدری محمد اقبال پبلک سیکرٹریٹ جعفر آباد رحیم یار خان میں چوہدری محمد عمر جعفر سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن و سابق ایم پی اے سے آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے پہلے مرحلے میں پاکستان مسلم لیگ ن نے بھاری کامیابی حاصل کی ہے۔ دھاندلی کا رونا رونے والے پہلے اپنی کارکردگی تو دکھائیں پھر دھاندلی کے الزامات لگائیں، لوگ باشعور ہیں وہ کاکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن عام آدمی کی فلاح و بہبود، ترقی و خوشحالی کے منصوبے لے کر آتی ہے جس کی وجہ سے ووٹ پڑتے ہیں۔ انھوں نے کہا کشمیر الیکشن کے دیگر مراحل بشمول پاکستان میں کشمیری مہاجرین کی نشستوں پر بھی مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ آپ لوگ بھرپور طریقے سے شیر کو ووٹ دے کر مسلم لیگی امیدوار کو کامیاب بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں