ایک روزہ 12 ٹیم کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل میچ

Spread the love

سکندر ملک ۔
ڈسٹرکٹ وزیراباد سوہدرہ تلواڑہ کی جانب سے ال پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔مہمانوں کا استقبال پھول کی پتیاں نچھاور کر کے ہار پہنا کر اور گلدستہ پیش کیا گیا ۔مہمان خصوصی سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری فیاض اکبر گھمن صاحب ۔سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت عنصر وکیل صاحب ۔سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت ریاض شکوریہ صاحب ۔کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل گگامیتر اور گجرانوالہ کے درمیان منعقد ہوا جس میں تین تین اوور کا میچ ہوا اور گجرانوالہ کرکٹ ٹورنامنٹ کلب نے اخری اوور کی اخری گیند پر چھکا لگا کر میچ اپنے نام کر لیا ۔فائنل جتنے والی ٹیم کو کپ اور 50 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا ۔سیکنڈ ٹیم کو کپ ۔بیسٹ فلڈر بیسٹ بالر اور بیسٹ مین کو شیلڈ پیش کی گئی چوہدری فیاض اکبر گھمن کی طرف سے انتظامیہ کو 50 ہزار روپے دیے گئے اور معصوم بچے جو گراؤنڈ میں گیند پکڑ رہے تھے ان کو 10 ہزار روپے انعام دیاانتظامیہ کی طرف سے مہمان خصوصی چوہدری فیاض اکبر گھمن کو شیلڈ پیش کی گئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری فیاض اکبر گھمن کا کہنا تھا حکومت کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ گراؤنڈ بنائیں جس سے نئی انے والی نسل کھیلوں پر توجہ دے اور برائی سے بچ سکے ۔اس موقع پر میچ دیکھنے کے لیے کھلاڑیوں کی اور تماشائیوں بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں