رحیم یارخان
(آصف محمود)
ایس ایچ او عبدالرشید نائچ اور ٹیم کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اے ایس آئی محمد سلیم نے دوران گشت دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ مخبر سے اطلاع پا کر شاہ گڑھ سے ملزم ندیم آرائیں کو پچیس لیٹر شراب سمیت حسب ضابطہ رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
