رحیم یارخان
(آصف محمود)
پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات ضلع بھر کے چرچ ہائے میں مسیحی برادری کی خصوصی عبادات کا پرامن انعقاد، سنائپر بھی تعینات رہے۔ ڈی پی او عرفان علی سموں کی ہدایت پر بروز اتوار ضلع بھر کے چرچ ہائے میں مسیحی برداری کی بڑی تعداد میں آمد اور خصوصی عبادات اور دعائیہ تقاریب کے انعقاد کے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے تھے جس میں پولیس افسران و اہلکاروں نے ضلع کے تمام چرچ ہائے پر مسلح اور چاک و چوبند رہتے ہوئے فرائض سر انجام دئیے ، اس موقع پر چرچ ہائے کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے بھی رضا کار فراہم کیے گئے تھے جو کہ سکیورٹی کا حصہ ہوتے ہوئے پولیس کی مدد کے لیے فرائض سر انجام دیتے ہوئے، چرچ آنے والے افراد کی شناخت، سامان اور جامہ تلاشی کرتے ہوئے فرائض سر انجام دیتے رہے، اس موقع پر پولیس نے چرچ ہائے کے قریب چھتوں اور اونچے مقامات پر بھی سنائپر تعینات کیے رکھے، پولیس کے گشت پر مامور افسران و جوانوں نے چرچ ہائے کے اطراف میں پوزیشن رکھتے ہوئے سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک افراد، گاڑیوں اور اشیاء کی کڑی نگرانی کی اور امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے فرائض سر انجام دئیے۔
