تھانہ جمالدین والی پولیس کی بڑی کارروائی بین الاضلعی خانہ بدوش کھوکھرگینگ گرفتار لاکھوں روپے کا مال مسروقہ اوراسلحہ برآمد،

Spread the love

رحیم یار خان
ڈویژنل بیوروچیف
(میاں طالب حسین)
تھانہ جمالدین والی پولیس کی بڑی کارروائی بین الاضلعی خانہ بدوش کھوکھرگینگ گرفتار لاکھوں روپے کا مال مسروقہ اوراسلحہ برآمد، کھوکھر گینگ پنڈی بھٹیاں سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وارداتیں کر چکا ضلع وہاڑی پولیس کو قتل کے مقدمات میں اشتہاری مطلوب ہیں، پھٹہ رکشوں پر پنجاب بھر میں سفر کرتے جھگیوں میں رہتے اور جہاں موقع ملتا واردات کر کے اگلے شہر نکل جاتے تھے۔ ڈی پی او عرفان علی سموں کا جمالدین والی پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ جمالدین والی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت اور ڈی ایس پی بھونگ اشرف کی نگرانی میں انہوں نے اپنی ٹیم میں شامل سب انسپکٹرز زاہد مجید، شہزاد اکبر، اے ایس آئیز شبیر احمد گورایہ اور عدنان شوکت گل و دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ پنجاب کے اضلاع اٹک، پنڈی بھٹیاں، ٹوبہ ٹیک سنگھ، وہاڑی اور بکھر کے بعد ضلع رحیم یارخان کا رخ کیا جہاں پر خصوصی نگرانی کے بعد اس خانہ بدوش کھوکھر گینگ کو سرغنوں اقبال کھوکھر، طارق عرف عدنان کھوکھر سمیت آٹھ کارندوں کو گرفتار کیا جن میں غلام رضا، دل خان، افضال، سعود خان اور دو خواتین ملزمان صغراں اور زرینہ اقوام کھوکھر شامل ہیں، گرفتار گینگ سے چھ مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 15 لاکھ 73 ہزار کے چوری شدہ طلائی زیوارات، ٹرانسفارمز کوائلز، کاپر تار اور ایک لاکھ روپے نقدی سمیت دیگر مال مسروقہ اور وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ دو ایم پی فائیو رائفلز، ایک نائن ایم ایم پسٹل، ایک تیس بور پسٹل اور متعدد روند برآمد کر لیے گئے ہیں جس پر ناجائز اسلحہ کے مزید مقدمات درج رجسٹر کرتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ گینگ کے سرغنے اقبال اور طارق کھوکھر وہاڑی پولیس کو قتل کے مقدمات میں بطور اشتہاری مجرمان مطلوب ہیں۔ ڈی پی او عرفان علی سموں نے تھانہ جمالدین والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں