ڈی پی او عرفان علی سموں کا کشمیر الیکشن پولنگ سٹیشن کا دورہ سکیورٹی کا جائزہ لیا

Spread the love

رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
ڈی پی او عرفان علی سموں کا کشمیر الیکشن پولنگ سٹیشن کا دورہ سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کشمیر کے الیکشنز کے سلسلہ میں رحیم یارخان میں رہنے والے کشمیری باشندوں نے اپنے حق رائے دہی کے لیے استعمال کیا جس کے لیے پولنگ سٹیشن پر عملہ اور ووٹرز کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے تھے، ڈی پی او عرفان علی سموں نے پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا جہاں پر موجود چیف سکیورٹی آفیسر ذیشان محسن رندھاوا نے انہیں سکیورٹی انتظامات کے متعلق بریفنگ دی جس پر ڈی پی او عرفان علی سموں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر موجود ایس ایچ اوز اے ڈویژن انسپکٹر مزمل اسحاق اور ایس ایچ او بی ڈویژن شکیل احمد کو مختلف ہدایات جاری کرتے ہوئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی صورت کوئی غیر متعلقہ شخص پولنگ ایریا میں داخل نہ ہونے پائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں