
بہاولپور/رحیم یارخان
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی قائم مقام اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کی رہائش گاہ آمد، مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بہاولپور میں قائم مقام اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سابق صوبائی وزیر اور رکن قومی اسمبلی مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی زندگی عوامی خدمت اور ملک کی ترقی کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں محسوس کیا جائے گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی، جبکہ سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل اور حوصلے کی بھی دعا کی۔ انہوں نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ حکومت اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
دورے کے دوران فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی، جس میں مرحوم کی مغفرت، بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا مانگی گئی۔
اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر معززین بھی موجود تھے، جنہوں نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔
