یومِ آزادی کی تقریبات کے آغاز کے ساتھ ہی شہر میں باجوں، تیز آواز والے آلات اور شور شرابے سے متعلق شہریوں نے تشویش کا اظہار

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار) یومِ آزادی کی تقریبات کے آغاز کے ساتھ ہی شہر میں باجوں، تیز آواز والے آلات اور شور شرابے سے متعلق شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جشنِ آزادی ضرور منایا جائے، تاہم ایسا انداز اختیار کیا جائے جس سے دوسروں کو تکلیف نہ پہنچے۔ ان کے مطابق تیز آواز والے باجوں کے استعمال سے نہ صرف شور کی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ بیمار افراد، بزرگوں، بچوں اور امتحانات یا دیگر مصروفیات میں مصروف لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شہریوں نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ ماضی میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی کی خبریں سامنے آئی تھیں اور یہ بھی کہا گیا تھا کہ متعلقہ اداروں کو کارروائی کے اختیارات دیے گئے ہیں، تاہم اس کے باوجود مختلف دکانوں پر یہ اشیا کھلے عام فروخت ہوتی نظر آتی ہیں۔عوام نے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ شور پیدا کرنے والی ممنوعہ اشیا کی فروخت اور استعمال کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے تاکہ یومِ آزادی کی خوشیاں امن، نظم و ضبط اور دوسروں کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے منائی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں