وزیرآباد ( سکندر ملک ) سول ہسپتال وزیرآباد کے نو تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے اتوار کی شب اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر دوست احباب، صحافی برادری اور ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کرکے خوش آمدید کہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے کہا کہ وہ سول ہسپتال وزیرآباد کو ایک مثالی طبی ادارہ بنانے کے لیے تمام ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، ملازمین اور صحافی برادری کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو معیاری، بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے ڈیوٹی کے پہلے ہی روز ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں صفائی، ادویات کی دستیابی، طبی سہولیات، وارڈز اور انتظامی امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہسپتال میں نظم و ضبط، شفافیت، مریض دوست ماحول اور بہترین طبی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
