
بہاولپور/رحیم یار خان
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف
یومِ شہدائے پولیس بھرپور عقیدت و احترام سے منایا گیا، یادگارِ شہداء پر سلامی، اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین اور تحائف پیش
بہاولپور: یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر ریجنل پولیس آفس بہاولپور کے زیرِ اہتمام پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں پولیس کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) غازی محمد صلاح الدین، کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا، ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) رانا عبدالوہاب نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر آر پی او غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ پولیس کے شہداء نے وطنِ عزیز کے امن، سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور محکمہ پولیس ان کے اہلِ خانہ کی ہر ممکن فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہے گا۔
کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہداء نے ہمارے روشن مستقبل کی خاطر اپنا آج قربان کیا۔ پوری قوم ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے اور ان کی خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی۔
تقریب میں سینیٹر چوہدری سعود مجید نے کہا کہ یومِ شہدائے پولیس ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی بدولت ملک میں امن و امان قائم ہے۔ انہوں نے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
ڈی پی او رانا عبدالوہاب نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ملک و قوم کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور شہداء کے مشن کو پوری دیانت اور فرض شناسی سے آگ
