میونسپل کارپوریشن جلالپورجٹاں کے زیرِ اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ایک بھرپور کشمیر یکجہتی ریلی نکالی گئی

Spread the love


جلالپورجٹاں (تحصیل رپورٹر مرزا طارق سے)
میونسپل کارپوریشن جلالپورجٹاں کے زیرِ اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ایک بھرپور کشمیر یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت بلدیہ آفیسر چوہدری نوید اشرف ،سابق صدر مرکزی انجمن تاجران جلالپور جٹاں شفیق مغل و چیئرمین امن کمیٹی تھانہ سٹی جلالپورجٹاں میر فہیم اقبال،صدر صرافہ ایسوسی ایشن جلالپورجٹاں حاجی حبیب اللہ صراف ،امان اللہ بٹ، صدر مرکزی انجمن تاجران شفیق مغل، جنرل سیکرٹری میر ظہیر احمد اور شیخ مبشر ، اظہر بلا بٹ، مبین احمد ، ملک صداقت، ملک شاہد نے مشترکہ طور پر کی۔ریلی میں شہر کی معزز سماجی، سیاسی، کاروباری اور مذہبی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑی ہے اور کشمیری عوام کی حقِ آزادی کی جدوجہد کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے اور کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں