پنجاب کانسٹیبلری کے شہید جوانوں اختر عباس اور مختیار احمد کی قبور پر یوم شہداء کی تقاریب کا انعقاد

Spread the love

رحیم یارخان
میاں طالب حسین
پنجاب کانسٹیبلری کے شہید جوانوں اختر عباس اور مختیار احمد کی قبور پر یوم شہداء کی تقاریب کا انعقاد، پولیس افسران نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں، گل پاشی کی، سلامی دی، فاتحہ خوانی کی ورثاء کو تحائف و خراج عقیدت پیش کیا۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب کانسٹیبلری حسین حبیب امتیاز گل کے احکامات اور بٹالین کمانڈر متی تل ملتان ایس پی جمشید علی شاہ کی ہدایت پر پنجاب کانسٹیبلری میں تعیناتی کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبلان اختر عباس اور مختیار احمد کی قبور پر فوکل پرسن کمپ رحیم یارخان انسپکٹر فقیر حسین، ایس ایچ او تھانہ صدر صادق آباد غازی ضیاء الحق چانڈیہ، سب انسپکٹر قیصر عباس، لائزان آفیسر لیاقت پور سب انسپکٹر اصغر علی نے چاق و چوبند دستے اور شہداء کے ورثاء کے ہمراہ قبور پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں، گل پاشی کی، سلامی دی، فاتحہ خوانی کی اور ورثاء کو تحائف پیش کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کی عظیم قربانیوں تحسین پیش کیا اور مسائل دریافت کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں