
(رپورٹ مرزا طارق محمود )
ایم ایل اے منتخب ہونے پر چوہدری ذیشان یونس ٹانڈہ کو سابق ایم پی اے چوہدری معین نواز وڑائچ، سٹی صدر شہباز بٹ، سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری پرویز اسلم، مرزا شاہد انور، شیخ احسان اللہ اور عمران بٹ نے پھولوں کے ہار پہنا کر دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر انہوں نے چوہدری ذیشان یونس ٹانڈہ کی کامیابی کو عوام کے اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ عوامی خدمت کا سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
