
سکندر ملک ۔
گوجرانوالہ: میٹرک امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات کی اکثریت کا تعلق مزدور اور محنت کش گھرانوں سے نکلا
میٹرک امتحان میں 1190 نمبر لیکر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرنی والی طالبہ عادینہ راشد کے والد خراد کا کام کرتے ہیں
عادینہ راشد مستقبل میں آرمی ڈاکٹر بننا چاہتی ہے
آرٹس گروپ میں 1142 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ماریہ سحر کے والد رکشہ ڈرائیور ہیں ماریہ سحر مستقبل میں سی ایس ایس کرنے کی خواہش رکھتی ہے
آرٹس گروپ 1156 نمبر لیکر فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ فائزہ انجم کے والد لوڈر چلاتے ہیں
فائزہ سحر مزید تعلیم حاصل کرکے مستقبل میں پولیس آفیسر بننا چاہتی ہیں
آرٹس گروپ بوائز میں 1137 نمبر لیکر پہلی ہوزیشن حاصل کرنے والے علی حیدر کے والد دیہاڑی دار مزدور ہی
علی حیدر کا تعلق پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں سے ہیں علی حیدر امتحانات سے فارغ ہونے کے بعد خود بھی کھیتوں میں لاب لگاتا تھا علی حیدر کھیتوں میں کام کاج کرکے والد کا ہاتھ بٹاتا تھا
علی حیدر بھی مستقبل میں سی ایس ایس آفیسر بننا چاہتا ہےآرٹس میں 1096 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم علی رضا کا والد درزی ہےعلی رضا مستقبل میں آئی ٹی ایکسپرٹ بننا چاہتا ہے
