ٹریفک پولیس کا بغیر ڈرائیونگ لائسنس، اوورلوڈنگ، اوور پسنجرنگ، غیر قانونی CNG/LPG سلنڈرز لگے موٹر سائیکل رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Spread the love

رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
ٹریفک پولیس کا بغیر ڈرائیونگ لائسنس، اوورلوڈنگ، اوور پسنجرنگ، غیر قانونی CNG/LPG سلنڈرز لگے موٹر سائیکل رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر رحیم یارخان محمد ساجد کی زیرِ نگرانی چنگ چی رکشوں اور پھٹہ رکشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔کریک ڈاؤن کے دوران بغیر ڈرائیونگ لائسنس، اوورلوڈنگ، اوور پسنجرنگ، غیر قانونی CNG/LPG سلنڈرز کے استعمال، غلط پارکنگ اور دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں میں ملوث رکشوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔اس مہم کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا، حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں