رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہ ہے کہ بزرگ شہری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں پولیس افسران ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی پی او آفس کمپلینٹ سیل آنے والے شہریوں کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم گھروں میں اپنے بڑے اور بزرگوں کو احترام کرتے ہیں ہم پر لازم ہے کہ پولیس کے دفاتر، تھانہ جات اور چوکیات پر آنے والے بزرگ شہریوں اور دوران کار سرکار واسطہ پڑنے پر ان پر خصوصی توجہ دیں انہیں کسی قسم کی انتظار کی زحمت سے نہ گزرنا پڑے اور پہلی فرصت میں ترجیٖحی بنیادوں پر بزرگ شہریوں کی مسائل کو حل کرتے ہوئے جو قانونی کارروائی بنتی ہو عمل میں لاتے ہوئے میرٹ پر درخواستیں یکسو کی جائیں۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں کی درخواستیں سنتے ہوئے ان کے مسائل کے حل اور شکایات کے ازالہ کے احکامات جاری کیے۔
