میر فہیم اقبال کی ڈی ایس پی رائے سرفراز یوسف سے الوداعی ملاقات، نیک تمناؤں کا اظہار

Spread the love


جلالپورجٹاں (تحصیل رپورٹر مرزا طارق محمود سے) سابق صدر مرکزی انجمن تاجران و چیئرمین امن کمیٹی تھانہ سٹی جلالپورجٹاں میر فہیم اقبال نے وفد کے ہمراہ ڈی ایس پی رائے سرفراز یوسف سے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر میر فہیم اقبال اور وفد کے دیگر ارکان نے رائے سرفراز یوسف کی تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔میر فہیم اقبال نے کہا کہ رائے سرفراز یوسف ایک فرض شناس، باصلاحیت اور عوام دوست پولیس افسر ہیں، جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی ذمہ داریوں میں بھی رائے سرفراز یوسف اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی خدمت اور محکمہ پولیس کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر وفد نے رائے سرفراز یوسف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی آئندہ تعیناتی کے لیے کامیابی کی دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں