وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میجر طفیل محمد شہید، نشانِ حیدر کی 68 ویں برسی کے موقع پر ان کی وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے دی گئی، قربانی اور شجاعت کو خراجِ عقیدت۔
میجر طفیل محمد شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے دفاعِ وطن کی تاریخ میں ایک لازوال باب رقم کیا۔
میجر طفیل محمد شہید کی قربانی اور بہادری پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال کی حیثیت رکھتی ہے۔
ہمارے یہ عظیم سپوت آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی کے مضبوط محافظ ہیں۔
میجر طفیل محمد شہید کی جرات و بہادری، پاک افواج کے افسران اور جوانوں کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی کی علامت ہے۔
قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
