الوداعی ملاقات: ڈی ایس پی رائے سرفراز یوسف اور جلالپور جٹاں کے معززین

Spread the love


(​رپورٹر: مرزا طارق محمود)
​ڈی ایس پی رائے سرفراز یوسف سے الوداعی ملاقات۔
(ممتاز سماجی و سیاسی شخصیات کی امد DSP دفتر میں لوگوں کا رش
​ جلالپور جٹاں۔​
​جلالپور جٹاں سے تبادلے کے موقع پر پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی رائے سرفراز یوسف سے علاقے کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیات کی امددفتر امد
پروقار الوداعی ملاقات دوستوں کی۔
​اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی رائے سرفراز یوسف نے جلالپور جٹاں کے عمائدین اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مقامی صحافت کی تعریف کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا:
​”جلالپور جٹاں کی صحافت بہت اچھی ہے۔ یہاں کے صحافی بھائی مثبت صحافت کرتے ہیں۔ میں جلالپور جٹاں سے بہت اچھی یادیں لے کر جا رہا ہوں، یہاں کے دوست بہت اچھے اور مخلص ہیں۔”
​ملاقات کے دوران علاقائی فلاح و بہبود اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آخر میں، معزز مہمانوں نے ڈی ایس پی رائے سرفراز یوسف کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں اور کامیابیوں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں