پبلک فارما کی عشائیہ تقریب میں ڈاکٹر واصف حسین کی شرکت

Spread the love


فیصل آباد، 8 اگست 2026

ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ہومیوپیتھک ڈاکٹر عدنان حسین کے ہمراہ دیگر عہدیداران فیصل آباد میں پبلک فارما پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے منعقدہ عشائیہ تقریب میں شرکت کی۔

یہ تقریب پنجاب بھر کے ہومیوپیتھک معالجین کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی جس میں فیصل آباد اور گردونواح سے بڑی تعداد میں ڈاکٹر صاحبان نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی نمائندگی ڈاکٹر عدنان حسین کی سرپرستی میں کی گئی۔

تقریب میں شریک اہم شخصیات:
1. ڈاکٹر عدنان حسین – مرکزی جنرل سیکرٹری، ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان
2. ڈاکٹر جاوید اقبال نقشبندی – صدر، ایچ ڈی اے فیصل آباد
3. ڈاکٹر عمران شفیع – جنرل سیکرٹری، ایچ ڈی اے فیصل آباد
4. ڈاکٹر شہزاد اقبال – صدر، ایچ ڈی اے جڑانوالہ
5. ڈاکٹر محمد ارحم فاروق – فائنانس سیکرٹری، ایچ ڈی اے پنجاب
6. ڈاکٹر شفیق احمد – جھمرہ
7. ڈاکٹر طلحہ شفیق – جھمرہ
8. ڈاکٹر محمد عامر شہزاد – نمائندہ پبلک فارما
9. ڈاکٹر نوید احمد چوہدری – پنجاب ہومیو سٹور
10. ڈاکٹر وقار احمد – سی ای او، پی ایچ پی فارما

تقریب کے دوران ہومیوپیتھی کے فروغ، معالجین کے مسائل اور فارما سیکٹر کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہومیوپیتھک نظام علاج کو مزید منظم اور عوام دوست بنانے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

پبلک فارما کی انتظامیہ نے مہمان ڈاکٹر صاحبان کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس طرح کی علمی و سماجی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

تقریب ایک پُرتکلف عشائیہ پر اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں