تھانہ کوٹسبزل پولیس کا کریک ڈاؤن دو چالو بھٹیوں، 100 لیٹر شراب، لہن اور چرس سمیت تین منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،

Spread the love

رحیم یارخان
میاں طالب حسین
(ڈویژنل بیوروچیف)
تھانہ کوٹسبزل پولیس کا کریک ڈاؤن دو چالو بھٹیوں، 100 لیٹر شراب، لہن اور چرس سمیت تین منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔ ایس ایچ او جاوید خان گوپانگ اور ٹیم کا اے ایس پی صادق آباد انعام اللہ کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کارکردگی کا سلسلہ جاری۔ پہلی کارروائی میں سب انسپکٹر منور مقصود نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ دوران گشت مخبر کی اطلاع پر چک 196 پی سے عبدالغفور شر کو چالو بھٹی معہ مکمل آلات کشید اور 50 لیٹر شراب سمیت، دوسری کاررائی میں سب انسپکٹر غلام حسین نے اسی طرح موضع ڈھنڈی سے ملزم غلام سرور شر کو چالو بھٹی معہ مکمل آلات کشید اور 50 لیٹر دیسی شراب سمیت، تیسری کارروائی میں سب انسپکٹر غلام حسین و پارٹی نے سرور نامی ملزم کو 200 گرام چرس برآمد ہونے پر حسب ضابطہ رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ایس ایچ او جاوید خان گوپانگ اور ٹیم نے شہری کا چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے مدعی مقدمہ کے سپرد کر دیا جس پر شہری نے کوٹسبزل پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں