رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
تھانہ صدر پولیس نے بیس دن کی بچی ماں کے سپرد کر دی، ماں کی ڈھیروں دعائیں۔ ایس ایچ او سجاد احمد چیمہ اور ٹیم کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بستی پیر شہیداں کی رہائشی رانی بی بی نے ڈی پی او عرفان علی سموں کو درخواست دی کہ اس کی بیٹی کا آپریشن ہوا جس سے نواسی کی پیدائش ہوئی سسرال اور داماد نے بے جا تنازعہ کھڑا کر کے بیس دن کی نواسی چھین لی اور بیٹی میرے گھر پر جس پر ڈی پی او نے تھانہ صدر پولیس کے نام احکامات جاری کیے تو اے ایس آئی ریاض احمد اور ہیڈ کانسٹیبل شفقت وقاص نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے فریقین کو بلوا کر مصالحت کرواتے ہوئے بیس دن کی بچی ماں کے سپرد کر دی جس پر انہوں نے پولیس پارٹی اور ڈی پی او عرفان علی سموں کو ڈھیروں دعاؤں سے نوازا۔
