صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن وزیرآباد کے نومنتخب صدر وحیدالرحمن زرگر اور دیگر عہدیداران کی تقریب حلف برداری شاندار انداز میں منعقد

Spread the love


وزیرآباد (نامہ نگار) صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن وزیرآباد کے نومنتخب صدر وحیدالرحمن زرگر اور دیگر عہدیداران کی تقریب حلف برداری شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں صدر صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن پنجاب افتخار احمد کھاری،سٹی صدر سیالکوٹ عظیم اکرم بھلا،سٹی صدر گجرات سیٹھ علی ارشد، صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن ضلع وزیرآبادکے سرپرست اعلیٰ جاوید حسین زرگر،سرپرست محمد جاوید،صدر وحید الرحمن زرگر،سنیئر نائب صدر چوہدری احمد سعید اللہ والے،نائب صدر محمد اکرم روبی جیولرز،نائب صدر گوھر رشید،نائب صدر محمد یٰسین،جنرل سیکرٹری ناصر محمود اللہ والے،جائنٹ سیکرٹری محمد اکرم نور جیولرز،جائنٹ سیکرٹری سفیان کپور،فنانس سیکرٹری محمد سلیم،ڈپٹی سیکرٹری محمد وسیم اکبر،سیکرٹری اطلاعات ظہیر احمد کھوکھر،آفس مینجمنٹ سیکرٹری علی رشید،اسلامی کنڈا شکیل الرحمن سمیت صرافہ برادری، تاجروں، کاروباری شخصیات اور معززین شہر نے بھرپور شرکت کی۔صدر پنجاب افتخار احمد کھاری نے نومنتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔صدرصرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن پنجاب افتخار احمد نے کہا کہ صرافہ و جیولرز برادری ملکی معیشت اور کاروباری سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کررہی ہے، اس لیے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ موثر رابطہ ضروری ہے، تاجر برادری کے اتحاد اور باہمی تعاون سے نہ صرف کاروباری مسائل کو اجاگر کیا جاسکتا ہے بلکہ ان کے حل کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔نومنتخب صدر وحیدالرحمن زرگر نے صرافہ برادری کی جانب سے اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری، خلوص اور محنت کے ساتھ ادا کریں گے، صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے تاجروں کے جائز مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے گا اور ان کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے گی، تاجر برادری کے اتحاد، اتفاق اور باہمی مشاورت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا جبکہ مارکیٹ میں بہتر کاروباری ماحول کے قیام اور صرافہ برادری کے وقار میں اضافے کے لیے تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلیں گے۔تقریب کے اختتام پر نومنتخب صدر وحیدالرحمن زرگر اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی اور شرکاء نے نئی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسوسی ایشن تاجروں کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے موثر کردار ادا کرے گی۔جبکہ شرکاء نے نئی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں