_محترمہ صالحہ خلیل (خلیل الرحمن کی بیٹی) پہلی قومی ادبی کانفرنس منعقدہ ایبٹ اباد میں علامہ اقبال ایوارڈ سے سرفراز
_تاریخی شہر جہلم سے تعلق رکھنے والی محترمہ صالحہ خلیل جو خلیل الرحمٰن کی بیٹی کے نام سے جانی جاتی ہیں ان کو ایبٹ آباد پریس کلب میں اعلی تعلیمی خدمات سرانجام دینے اور قوم و ملک کا قیمتی سرمایہ ہونے پر علامہ اقبال ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 9 اگست 2026 بروز اتوار ایبٹ آباد بعد میں منعقدہ ادارے پاسبان بزم قلم کے بانی و چیئرمین مدثر کلیم سبحانی اور آرگنائزر حافظ ملک جمشید کی زیر صدارت پہلی قومی ادبی کانفرنس2026 کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں پنجاب کے مختلف شہروں کے لکھاری اپنے شاہکار لے کر شامل ہوئے اور محترمہ مصالحہ خلیل صاحبہ کو اپنی تصانیف بطور تحفہ پیش کیں۔ محترمہ صالحہ خلیل نے اپنا ایوارڈ اپنے والد محترم کے نام کیا ان کی اس پرخلوص کاوش اور بے لوث محبت کے لئے ان کے والد صاحب کو انتظامیہ کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران محترمہ صالحہ خلیل نے بتایا کہ ہمارا ملک ذہانت سے بھرپور ہے اور اگر ہم زبان کے فروغ پر کام کریں تو ملک کی ترقی کی راہیں مزید ہموار بونگی ۔
