نئے تعینات ایس ڈی پی او محمد اعظم سے صحافی برادری کی تعارفی ملاقات

Spread the love


جلالپورجٹاں ( مرزا طارق محمود) نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی پی او صدر سرکل جلالپورجٹاں محمد اعظم سے صحافی برادری کی تعارفی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کی قیادت صدر پریس کلب جلالپورجٹاں شاہد ڈار اور جنرل سیکرٹری مرزا طارق محمود نے کی۔
ملاقات میں سابق صدر پریس کلب افتخار چوہدری، محمد ایوب بٹ، ملک ناصر، چوہدری نذیر رضا، شاہد بھٹہ، حکیم رضوان الرحمن، چوہدری شیروز عالم، رانا شاہد پاشا، تقویم شاہ، راشد غوری اور مرزا ظہور احمد سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایچ او کڑیانوالہ شفقت اللہ بٹ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ایس ڈی پی او محمد اعظم نے صحافی برادری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور میڈیا کے درمیان بہتر روابط عوامی مسائل کے حل، جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
صحافی برادری نے محمد اعظم کو صدر سرکل جلالپورجٹاں میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
پریس کلب جلالپورجٹاں
صدر: شاہد ڈار
جنرل سیکرٹری: مرزا طارق محمود

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں