ڈسٹرکٹ وزیراباد : پیرا فورس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان، سبزیوں اور پھلوں کے نرخ آسمان پر

Spread the love

(تحریر سکندر ملک )
وزیراباداور گردونواح میں پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ سوہدرہ کرم اباد ونجو والی دھونکل گگا میراور دیگر دیہی علاقوں میں سبزیوں اور پھلوں کے نرخ مبینہ طور پر دوگنا وصول کیے جا رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے پرائس کنٹرول اور ناجائز منافع خوری روکنے کے لیے پیرا فورس سمیت متعلقہ ادارے تشکیل دیے ہیں تو پھر مارکیٹوں میں من مانی قیمتیں کیوں وصول کی جا رہی ہیں؟
انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ صرف ریٹ لسٹیں جاری کرنے کے بجائے موقع پر جا کر نرخوں کی چیکنگ، ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
غریب آدمی پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے، سبزی اور پھل بھی اس کی پہنچ سے باہر نہ کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں