آج پھر کاروانِ خدمت ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے ایک اور غریب بیوہ کو سولر فین دیا، جس کی انہیں شدید ضرورت تھی۔

Spread the love

ملک بشیر احمد رند بیورو چیف اردو گلوبل نیوز سبی بلوچستان

*”نام نہیں بتائیں گے… بس درد بانٹیں گے”

1. کاروانِ خدمت اپنی طاقت اور وسائل کے مطابق سبی کی مستحق ماؤں اور بہنوں کے گھروں میں پنکھے پہنچانے میں دیر نہیں کرتی۔
جن کے پاس پنکھے جیسی سہولت بھی میسر نہ ہو، ان کے لیے گرمی کی شدت میں یہ پنکھے جنت کی ہوا سے کم نہیں۔

2. اور ایک بیوہ ماں کے گھر *سولر فین لگا۔
اس گھر میں پنکھا تک نہیں تھا… یقین کریں۔
ہم انہیں جانتے تک نہیں تھے۔ بس ایک مخیر دوست نے بتایا، ہم گئے اور فین دے آئے۔

*اب ایک تلخ حقیقت
لوگ کہتے ہیں “تصویر نہ لگاؤ”
میں ہاتھ جوڑ کر پوچھتا ہوں: *اگر ہم دنیا کو نہ بتائیں کہ سبی میں “کاروانِ خدمت” نام کی ایک ٹیم ہے جو بیواؤں، یتیموں، معذوروں کی مدد کر رہی ہے… تو مدد کے لیے ہاتھ کون بڑھائے گا

ہم کسی کا نام نہیں لیتے۔ کسی کی بےعزتی نہیں کرتے۔
صرف پردے میں رہ کر تنظیمی ریکارڈ کے لیے تصویر بناتے ہیں۔ یہ امانت ہے۔

روزانہ 10 فون آتے ہیں: “فلاں بیوہ ہے، مدد کریں”
لیکن مدد کرنے کے لیے فون… *آج تک کوئی نہیں آیا
کوئی ایسا مہربان دوست نہ ملا کے بشیر صاحب یہ ہماری طرف سے مدد بات کرنا آساں ہے دینا بہت مشکل

کوئی بات نہیں۔
ہم نہیں تھکیں گے۔ کیونکہ یہ کام اللہ کے لیے ہے۔
ہمیں بس آپ کی دعا چاہیے اور ایک شیئر… تاکہ کوئی مخیر دل جاگ جائے۔

*”جو کر سکے وہ کرے، جو نہ کر سکے وہ دعا کرے”
چیئرمین: ملک بشیر احمد رند
رابطہ: 0333-716689

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں