جماعت اسلامی کا وزیرآباد میں مقامی قائدین جماعت اسلامی کے خلاف پولیس کارروائیوں پر شدید احتجاج،

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) جماعت اسلامی کا وزیرآباد میں مقامی قائدین جماعت اسلامی کے خلاف پولیس کارروائیوں پر شدید احتجاج، وزیرآباد کے دونوں ایس ایچ اوز کی معطلی کا مطالبہ،گھروں میں توڑ پھوڑ، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کا الزام، گوجرانوالہ ریجن میں 600 سے زائد ملزمان کی ٹانگیں توڑنے اور 40 سے زائد مبینہ پولیس مقابلوں پر بھی سوالات اٹھا دیے، 16 اگست کو وزیر اعلی اور گورنر ہاؤسز کے باہر احتجاج کا اعلان۔جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے امیر جاوید محمود قصوری نے 7 اگست کو جماعت اسلامی وزیرآباد کے مقامی قائدین اور کارکنان کے گھروں پر پولیس کی مبینہ کارروائی، توڑ پھوڑ، گرفتاریوں اور چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی وزیرآباد ثقلین کمبوہ اور ایس ایچ او تھانہ صدر وزیرآباد علی حسنین باجوہ کو فوری طور پر معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔اسلامک سینٹر وزیرآباد میں جماعت اسلامی گوجرانوالہ کے ضلعی امیر مظہر اقبال رندھاوا اور امیر جماعت اسلامی وزیرآباد چوہدری ناصر محمود کلیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید محمود قصوری نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک پرامن سیاسی و دینی جماعت ہے، تاہم پولیس اگر اپنی حدود سے تجاوز کرے گی تو جماعت اسلامی اس کے خلاف رکاوٹ بنے گی اور بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ 7 اگست کو جماعت اسلامی وزیرآباد کے مقامی قائدین اور کارکنان کے گھروں میں مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی گئی اور انہیں گرفتار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے گھروں میں داخل ہو کر کارروائی کرنا اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے الزام لگایا کہ ایس ایچ او تھانہ صدر وزیرآباد کی جانب سے امیر جماعت اسلامی کو ایک ایسی جگہ محبوس کیا گیا جہاں مبینہ طور پر پولیس ملزمان کو لا کر ان کے ”ان کاؤنٹر“ کرتی ہے اور انہیں دھمکیاں بھی دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو قانون کے دائرے میں رہ کر کارروائی کرنا ہوگی، کسی فرد کو ماورائے قانون اقدامات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔جاوید محمود قصوری نے کہا کہ ”جماعت اسلامی کے کارکن لوہے کے چنے ہیں، انہیں چبانے کی کوشش میں ایس ایچ او کے اپنے دانت ٹوٹ سکتے ہیں۔“ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر دہشت کی فضا پیدا کی جا رہی ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے گوجرانوالہ ریجن میں پولیس کی مبینہ کارروائیوں پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 600 سے زائد ملزمان کی ٹانگیں توڑے جانے اور 40 سے زائد افراد کے مبینہ ماورائے عدالت قتل یا پولیس مقابلوں میں مارے جانے کی اطلاعات ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ ان معاملات کا نوٹس لیا جائے اور حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں جماعت اسلامی کے رہنما نے سوال اٹھایا کہ اگر پولیس ہی ملزمان کو سزا دینے اور ان کے خلاف فیصلہ کرنے لگے تو پھر عدالتوں اور عدلیہ کے نظام کی کیا ضرورت باقی رہ جاتی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ امن و استحکام کے قیام میں پولیس کا مثبت کردار قابل تحسین ہے، تاہم ”جنگل کے قانون“ کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ماورائے عدالت کسی شخص کی ٹانگیں توڑے یا اسے مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کرے۔انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ گوجرانوالہ ریجن میں مبینہ پولیس مقابلوں میں مارے جانے والے بین الصوبائی منشیات فروشوں اور بین الاضلاعی ڈاکوؤں کے حوالے سے بھی مکمل حقائق سامنے لائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان افراد کے اکاؤنٹس میں رقوم موجود تھیں یا کارروائیوں کے دوران ان سے کوئی رقم برآمد ہوئی تو اس کی تفصیلات بھی عوام کے سامنے آنی چاہئیں تاکہ تمام معاملات شفاف ہوں۔جاوید محمود قصوری نے بتایا کہ جماعت اسلامی منصورہ میں ایسے افراد اور خاندانوں کے لیے ایک کاؤنٹر قائم کرنے کے حوالے سے مشاورت کر رہی ہے جو مبینہ پولیس مقابلوں سے متاثر ہوئے ہیں، تاکہ متاثرین کے مسائل کو سامنے لایا جا سکے اور ان کے لیے قانونی و دیگر معاونت کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔انہوں نے سی پی او گوجرانوالہ سردار غیاث گل سے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی وزیرآباد ثقلین کمبوہ اور ایس ایچ او تھانہ صدر وزیرآباد علی حسنین باجوہ کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دونوں پولیس افسران کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو جماعت اسلامی صوبائی سطح پر احتجاج کی کال دینے پر غور کرے گی۔انہوں نے ناجائز ٹیکسز اور اشرافیہ کی …

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں