زندہ قومیں اپنے قومی اور مذہبی تہوار جوش و خروش سے مناتے ہیں ڈاکٹر منصور احمد

Spread the love

، پاکستان پر خدانخواستہ مشکل وقت ایا تو پوری قوم متحد ہوگی تنویر نوشاھی، وطن عزیز سے ہر شخص کو محبت کرنی چاہیے.


اسلام اباد نمائندہ خصوصی پمزریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن 23 اگست 2026 کو ایک شاندار اور خوبصورت پروگرام منانے جا رہی ہے جس میں پمز کے تمام ریٹائرڈ ملازمین جشن ازادی پورے جوش و خروش سے منائیں گے ایسوسی ایشن کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی ڈاکٹر منصور احمد نے ان خیالات کا اظہار کیا اجلاس میں ڈاکٹر اشوق کمار صدر ،ضیاء الرحمن لودھی سینئر نائب صدر، حاجی غلام مصطفی نائب صدر ،میڈم بشرت نائب صدر، حاجی محمد حنیف جنرل سیکرٹری ،طارق محمود چوہان چیئرمین، ملک تنویر نوشاھی پریس سیکرٹری، مرزا محمد اکمل فنانس سیکرٹری،وقار حسین افس سیکرٹری ،اور دیگر عہدے داروں نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں اس امر کا ارادہ کیا گیا کہ ہم انشاءاللہ 23 اگست کو پورے جوش و جذبے سے جشن ازادی کی تقریب منعقد کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں