سابق صدر مرکزی انجمن تاجران و چیئرمین امن کمیٹی تھانہ سٹی جلالپورجٹاں میر فہیم اقبال نے وفد کے ہمراہ پولیس لائن کا دورہ

Spread the love


جلالپورجٹاں ( ) سابق صدر مرکزی انجمن تاجران و چیئرمین امن کمیٹی تھانہ سٹی جلالپورجٹاں میر فہیم اقبال نے وفد کے ہمراہ پولیس لائن کا دورہ کیا، جہاں ہیڈ کوارٹر ڈی ایس پی محمد اختر محمود چیمہ اور آر آئی چوہدری سلیم سے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران میر فہیم اقبال نے پولیس لائن میں مختلف جاری اور نامکمل کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نامکمل کاموں کی تکمیل کے لیے اپنی بساط کے مطابق بھرپور کردار ادا کریں گے اور جلد از جلد ان کاموں کو مکمل کروانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
میر فہیم اقبال نے کہا کہ پولیس کے بنیادی مسائل اور ضروریات کے حل کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا، تاکہ پولیس اہلکاروں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں