رحیم یارخان
میاں طالب حسین
رحیم یار خان: شیلٹر ہوم میں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور شیلٹر ہوم میں مقیم خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انہیں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔
تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ نسرین ریاض نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیلٹر ہوم محترمہ زوبیہ مدثر، محترمہ راشدہ کامل، محترمہ نورین، سیف سٹی سے محترمہ سائرہ بانو، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور محترمہ سمیہ، انچارج ورکنگ ویمن ہاسٹل سمیت دیگر متعلقہ افسران و نمائندگان بھی موجود تھے۔
تقریب کے دوران محترمہ نسرین ریاض نے دیگر شرکاء کے ہمراہ یومِ آزادی کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر شیلٹر ہوم میں مقیم خواتین نے بھی یومِ آزادی کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
محترمہ نسرین ریاض نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے اسلاف کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کی فلاح و بہبود اور انہیں باعزت زندگی کے مواقع فراہم کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے شیلٹر ہوم میں مقیم خواتین کے ساتھ وقت گزارا اور انہیں تحائف پیش کیے، جس پر خواتین نے خوشی کا اظہار کیا۔ تقریب کا مقصد یومِ آزادی کی خوشیوں میں شیلٹر ہوم میں مقیم خواتین کو شریک کرنا، ان کے حوصلے کو تقویت دینا اور انہیں معاشرے کا اہم اور باعزت حصہ ہونے کا احساس دلانا تھا۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
